ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثیوں کی کریک ڈاؤن مہم کے بعد علی صالح ملیشیا الرٹ

حوثیوں کی کریک ڈاؤن مہم کے بعد علی صالح ملیشیا الرٹ

Sun, 10 Sep 2017 20:33:00    S.O. News Service

دبئی،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے اپنے حلیف مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے ماتحت ری پبلیکن گارڈ کیاہلکاروں کی گرفتاریوں کے بعد فریقین میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر ہے۔ اطلاعات کے مطابق علی صالح کی وفادار ملیشیا اور ری پبلیکن گارڈز نے جمعہ کے روز سے جاری کریک ڈاؤن کے بعد صنعاء میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح ملیشیاؤں کے درمیان تازہ کشیدگی فریقین میں ایک دوسرے کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک وشبہات اور گذشتہ چند ہفتوں سے جاری محاذ آرائی کے تاثر کو مزید تقویت دے رہی ہے۔یمن میں آئینی حکومت کے خلاف مل کر سازشیں کرنے والے علی صالح اب خود بھی ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ خاص طور پر گذشتہ جمعہ سے حوثیوں نے صنعاء میں علی صالح کے حامیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرکے کشیدگی میں مزید اضافہ کیا ہے۔


Share: